پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے۔
ذکاء اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بھارت گئے ہیں، وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔
اس کے علاوہ چیئرمین ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈکے آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے بعد وہ 16 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب بھارت روانہ ہونے سے قبل ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہےکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخرکرنےکا موقع فراہم کرےگی۔