گوگل میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی

13  اکتوبر‬‮  2023

گوگل دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے اور اس میں بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

گوگل کے ڈیسک ٹاپ ہوم پیج پر ایک ڈسکور فیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی سمجھی جاسکتی ہے۔

یعنی گوگل ویب سائٹ اوپن کرنے پر روایتی سرچ باکس کے ساتھ مختلف مواد نظر آئے گا۔

ایک رپورٹ میں گوگل کی اس نئی ڈسکور فیڈ کی جھلک پیش کی گئی جس میں مختلف خبروں کی ہیڈلائنز، موسم کی پیشگوئی، اسپورٹس اسکور اور دیگر تفصیلات نظر آ رہی ہیں۔

گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر 2018 میں موبائل ڈیوائسز کے یو ایس ہوم پیج میں متعارف کرایا تھا۔

ڈسکور فیڈ اس طرح کی ہوگی / فوٹو بشکریہ MSPowerUser

گوگل کے ایک ترجمان کی جانب سے بھی ڈیسک ٹاپ ورژن میں کی جانے والی اس تبدیلی کی تصدیق کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس نئی تبدیلی کی آزمائش ابھی بھارت میں کی جا رہی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ گوگل دنیا میں سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے تو اس میں کی جانے والی ہر تبدیلی اہم ہوتی ہے۔

گوگل کا یہ نیا فیچر مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں نیوز اسٹوریز کی طویل فہرست موجود ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved