ایران کے حملے کا خطرہ، اسرائیل نے الرٹ جاری کر دیا

8  اکتوبر‬‮  2021

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے مشنوں کو ممکنہ ایرانی دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے اسرائیلی سفارت کاروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کیلئے کہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اقدامات ایک آذربائیجانی شہری کو قبرص میں اسرائیلی تاجروں کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعدسامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قبرص میں ناکام حملے کی کوشش کے تین مشتبہ افراد جو کہ اس ہفتے کے اوائل میں سامنے آئے تھے ان پر شبہ ہے کہ وہ قبرص سے فرار ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے قبرص میں ارب پتی ٹیڈی ساگی کو قتل کرنے کے منصوبے کیلئے ایرانی دہشت گردی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ بعض میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ ساگی کو اس کے کاروباری سودوں سے متعلق قتل کرنے کی کوشش تھی لیکن اسرائیلی حکومت نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساگی کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ ایک اسرائیلی تاجر تھا۔

رواں سال مارچ میں قومی سلامتی کونسل نے اسرائیلیوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے امکان سے خبردار کیا تھا جبکہ اسرائیلی نے جنوری 2021ء میں بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے پر ہونےوالے حملے کی ذمہ داری بھی ایران پر عائد کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved