کرکٹ ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

16  اکتوبر‬‮  2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں جیت کا سفر شروع کردیا۔

لکھنوں میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنز بنائے، آسٹریلیا نے ہدف 35 اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

ابتدائی 2 میچز میں بھارت اور جنوبی افریقا سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی ہے، جس کا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان سے بنگلورو میں ہے۔

دوسری طرف سری لنکا کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد جنوبی افریقا اور پاکستان کے بعد میگا ایونٹ مسلسل تیسری بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیم کی فتح کےلیے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس 58، اوپنر مچل مارش 52، مارنس لبوشین 40 رنز نے نمایاں کردار ادا کیا جبکہ گلین میکسویل نے 31 اور مارکس اسٹونس نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

سری لنکا کی طرف دلشان مدوشناکا نے 3 جبکہ دونیتھ ویلالگے نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کی بدولت سری لنکا 209 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا اسکور ہو گا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔

میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔

دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔

آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved