پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کردی۔
بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کردیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر اور افتخار احمد نے فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کیے۔
ڈومیسٹک میچز کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز نے بھی فلسطین کے جھنڈے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر فلسطینی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا ایک اور اہم میچ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں نے اس مقابلے کی تیاری کیلئے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔
شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان اور سلمان آغا نے بھی پریکٹس کی، البتہ محمد حارث ٹریننگ میں شریک نہیں ہوئے۔
یاد رہے محمد رضوان نے ورلڈ کپ میں سری لنکا سے میچ جیتنے کے بعد پرفارمنس کو غزہ کے نام کیا تھا۔