حکومت پاکستان اور پی سی بی کی کامیاب پالیسی، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےپاکستان کے ساتھ منسوخ کردہ سیریز ری شیڈول کرنے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔ کیوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم 2023ء سے پہلے پاکستان کے دورے پر آ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ کل 7 اکتوبر 2021ء کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا، اب پھرسے رابطہ کرلیا،آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز دوبارہ شیڈول کرنے کا اعلان کردیا جائے گا ، نیوزی لینڈ کو نومبر 2022ء میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ کو بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث ای سی بی کے سربراہ این واٹمور کو مستعفی ہونا پڑا۔