نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ، سیریز ری شیڈول کرنے پر گفتگو

8  اکتوبر‬‮  2021

حکومت پاکستان اور پی سی بی کی کامیاب پالیسی، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےپاکستان کے ساتھ منسوخ کردہ سیریز ری شیڈول  کرنے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔ کیوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ  ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ  ان کی ٹیم 2023ء سے پہلے پاکستان کے دورے پر آ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کل 7 اکتوبر 2021ء کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی  کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا، اب پھرسے رابطہ کرلیا،آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز دوبارہ شیڈول کرنے کا اعلان کردیا جائے گا ، نیوزی لینڈ کو نومبر 2022ء میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ کو بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث ای سی بی کے سربراہ این واٹمور کو مستعفی ہونا پڑا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved