اومی کرون کیسز میں اضافہ،کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے

29  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار  739 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب او می کرون کیسز کی وجہ سے پاکستان میں فروری میں عالمی وبا کی پانچویں لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرین صحت نے کورونا وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved