چین کا خوف، امریکی سی آئی اے نے چین پر نظر رکھنے کیلئےخصوصی مشن قائم کردیا

8  اکتوبر‬‮  2021

سی آئی اے نےامریکہ کیلئے چین کو 21 ویں صدی کا سب سے بڑا جغرافیائی و سیاسی خطرہ قرار دیا ہے۔

اس خطرے سے نمٹنے کیلئےامریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران اور شمالی کوریا کے خصوصی مشن سینٹرز بند کر کے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کر دیا ہےجس کا مقصدچین کی جانب سے درپیش عالمی چیلنجز اور چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

سی آئی اے کےڈائریکٹر ولیم برنس کا کہنا ہے کہ اس نئے مشن سے ہمیں اکیسویں صدی میں چینی حکومت کی بڑھتی ہوئی مخالفت سے پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاست کے اہم اور بڑے خطرات پر کام کرتے ہوئے خود کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن ہر ہفتے ڈائریکٹرز کی سطح پر میٹنگز کا انعقاد کیا کرے گا اور چین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ متعلقہ اداروں کو سفارشات بھی پیش کیا کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved