سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق آف اسپنر بشن سنگھ بیدی طویل عرصے سے بیمار تھے ،گزشتہ سالوں میں ان کی کچھ سرجریاں بھی ہوئیں،تاہم پیر کو وہ اس دنیا سے چل بسے۔
بشن سنگھ بیدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
سابق آف اسپنر بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 266 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ بشن سنگھ بیدی نے 22 ٹیسٹ میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے گزشتہ سال کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔
بشن سنگھ بیدی نے کرتار پور پہنچ کر پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات بھی کی تھی۔