جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں،حکومت کا بڑا فیصلہ

29  دسمبر‬‮  2021

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے آپ جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے کے اسپتالوں میں صحت پلس کارڈ سے 3 لاکھ 13 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جن میں دل کی سرجری، گردوں کے ڈائیلاسز اور دیگر بیماریوں کے مریض مستفید ہوئے اور صحت پلس کارڈ کی مد میں مریضوں پر 8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

کے پی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ سال 2021 کے دوران صحت کارڈ پلس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق، صوبے بھر کے 679 ہسپتالوں میں 75 لاکھ سے زائد خاندانوں نے مفت طبی علاج حاصل کیا۔

750 ملین روپے کی لاگت سے سال کے دوران زچگی سے متعلق 60,000 سے زیادہ آپریشن کیے گئے،اس نے کہا اور مزید کہا کہ 11,000 سے زیادہ مریضوں کی انجیو پلاسٹی کی گئی جس پر 2171 ملین روپے کے اخراجات آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 294 ملین روپے کی لاگت سے 22 ہزار مریضوں کا مفت اپینڈکس آپریشن کیا گیا جبکہ 271 ملین روپے کی لاگت سے 14 ہزار مریضوں کا مفت کیموتھراپی کیا گیا۔ اس نے کہا90,000 سے زائد مریضوں نے مفت ڈائیلاسز کا علاج کروایا، جس کے نتیجے میں صحت کارڈ پلس کے ذریعے 276 ملین روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں آئندہ سال جنوری سے جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ پلس میں شامل کرلی جائے گی اور ایک سال کے دوران جگر کی پیوند کاری کے 100 مریضوں کا علاج کیا جائے گا، جگر کی پیوندکاری پر ایک مریض پر 51 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved