بھارت کی روس سے میزائل سسٹم کی خریداری، امریکہ کی بھارت کو وارننگ

8  اکتوبر‬‮  2021

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کل بھارت کے سیکرٹری  خارجہ ہرش وردھن سے ملاقات کی۔ شیڈول کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے متعلق تھا، جس سلسلے میں وینڈی شرمن نے بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے بھی ملاقات کی لیکن طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے بھارت کی روس سے ایس۔400 میزائل سسٹم کی خریداری پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بھارتی حکام پر واضح کیا کہ روسی ساختہ ایس-400 میزائل سسٹم پر بھارت سمیت دنیا کو امریکی موقف سے آگاہ ہونا چاہیے۔ عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کوئی ملک روس سے ایس-400میزائل سسٹم خریدتا ہے تو امریکی قوانین کے مطابق اس پر پابندی عائد ہو سکتی ہے، امریکہ نے اسی قانون کے تحت ترکی اور چین پر پابندی عائد کی ہے۔ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے ملاقات میں مزید کہا  کہ پابندیوں کا حتمی فیصلہ صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انتونی بلنکن کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved