ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے تین مختلف آپشنز پیش کردئیے

28  اکتوبر‬‮  2023
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو بڑھانے کے لیے ماہانہ فیس کے تین مختلف سبسکرپشن پلان متعارف کرادیے، جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کا پلان لے سکیں گے۔ اب ایکس کے صارفین ’بیسک‘ پلان کے ساتھ ’اسٹینڈرڈ‘ اور ’پریمیم پلس‘ کا پلان لے سکیں گے اور انہیں پلان کے حساب سے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ ایکس پر سب سے پہلے رواں برس کے آغاز میں ایک ہی سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا تھا، جس کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی اور بلیو ٹک کو بھی اسی فیس کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

تاہم کچھ دن قبل ایکس نے ’بیسک‘ نامی ایک اور سبسکرپشن پلان کو آزمائشی بنیادوں پر نیوزی لینڈ اور فلپائن میں متعارف کرایا تھا لیکن اب پلیٹ فارم نے تین مختلف سبسکرپشن پلان متعارف کرادئیے۔ ایکس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اب صارفین ’اسٹینڈرڈ‘ یعنی پہلے والے ماہانہ 8 امریکی ڈالر کے منصوبے کے علاوہ ’پریمیم پلس‘ اور ’بیسک‘ پلان بھی خرید سکتے ہیں۔ ایکس کے ’پریمیم پلس‘ کی ماہانہ فیس ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے 16 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر موبائل صارفین کے لیے اس کی فیس میں مزید دو ڈالر کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ مذکورہ سبسکرپشن پلان لینے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ پر کسی طرح کا کوئی اشتہار نہیں دیکھیں گے اور انہیں ہر ٹوئٹ میں فوقیت دی جائے گی، ان کی پوسٹس کو پھیلایا جائے گا، علاوہ ازیں ان کی جانب سے کمنٹس کے ریپلائی کو بھی زیادہ آویزاں کیا جائے گا۔ اسی طرح پریمیم پلس کا پلان لینے والے صارفین کو متعدد ایسے فیچرز تک رسائی دی جائے گی جو انہیں مواد تیار کرنے اور پوسٹس کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔ ایکس نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اب صارفین ’بیسک‘ سبسکرپشن پلان بھی لے سکیں گے، جس کے تحت انہیں ٹوئٹس کو ایڈٹ کرنے، طویل ٹوئٹ کرنے اور ان کی ٹوئٹس کو عام اکاؤنٹ سے بہتر انداز میں نمایاں کرنے جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم انہیں بلیو ٹک نہیں ملے گا۔ اسی طرح ایکس کی جانب سے پرانا اور پہلا سبسکرپشن پلان ’اسٹینڈرڈ‘ بھی موجود رہے گا، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر ادا کرتے ہیں اور انہیں بلیو ٹک بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایکس کے سب سے مہنگے سبسکرپشن پلان ’پریمیم پلس‘ کی سالانہ فیس 4 ہزار 700 امریکی ڈالر سے زائد ہوگی یعنی ایسے صارفین ایکس کو سالانہ پاکستانی 13 لاکھ روپے سے زائد کی فیس ادا کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved