افغانستان کے شہر قندوز کے علاقے سعید آباد کی ایک مسجد میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی، افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 50 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کےسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہاں زیادہ تر شیعہ آبادی مقیم ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہونے والےمتعدد بم اور خود کش دھماکوں کی ذمہ دار ی داعش خراسان نے قبول کی ہے لیکن آج کے واقعے کی ذمہ داری تاہم کسی جماعت نے قبول نہیں کی۔