افغانستان: مسجد میں بم دھماکہ، 50 شہید، سینکڑوں زخمی،دھماکے کی ذمہ داری کس نے قبول کی؟

8  اکتوبر‬‮  2021

افغانستان کے شہر قندوز کے علاقے سعید آباد کی ایک مسجد میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی، افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 50 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کےسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہاں زیادہ تر شیعہ آبادی مقیم ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہونے والےمتعدد بم اور خود کش دھماکوں کی ذمہ دار ی  داعش خراسان نے قبول کی ہے  لیکن آج کے واقعے کی ذمہ داری تاہم کسی جماعت نے قبول نہیں کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved