کراچی میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو کے 12 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 2 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا تھا۔
30 سال کے میر کو بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔