اومیکرون کا پھیلاؤ، کورونا کیسز کا سونامی آنے والا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

29  دسمبر‬‮  2021

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ پہلے سے دریافت شدہ تمام ویریئنٹ کی نسبت سب  سے زیادہ تیزی سے منتقل ہونے والا وائرس اومیکرون اور ڈیلٹا ویریئنٹ بیک وقت تیزی سے پھیل رہے ہیں، جس سے  کوروناکیسز کا نیا سونامی آنے کا اندیشہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیڈروس ایڈہانوم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان دونوں ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے باعث  دوہرا خطرہ ہے،  جس کی وجہ سے  کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں بھی  اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے تھکاوٹ کے شکار محکمہ صحت کے عملے اور مشکلات سے دوچار نظام صحت پر مزید دباؤ ڈالتے ہوئے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہاتھا کہ کورونا کے کسی بھی ویریئنٹ کے باعث ان کی ہلاکت کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved