ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، رواں برس کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2023

ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچےکا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یونین کونسل گجرو سے رواں سال کاچوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ پولیو کم قوت مدافعت والے بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ہائی رسک ایریاز میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved