پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 921ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 482 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار861ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں50 ہزار662کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔
Statistics 30 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 50,662
Positive Cases: 482
Positivity %: 0.95%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 639— NCOC (@OfficialNcoc) December 30, 2021