پی سی بی کا انضمام کے استعفے کے بعد مزید اراکین کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ

14  ‬‮نومبر‬‮  2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد دیگر اراکین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے وہاب ریاض  اور سابق کپتان یونس خان سے ملاقاتیں کیں، اس ملاقات میں سہیل تنویر بھی موجود تھے، اس دوران سلیکشن کمیٹی سمیت کرکٹ کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی نے سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کو بھی فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved