اگر انتخابات سے پہلے نتائج طے کئے گئے تو ملک مسائل سے نہیں نکلے گا، بلاول بھٹو

20  ‬‮نومبر‬‮  2023

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے طے کرنا ہے تو پھر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ملک مسائل سے نکل سکے گا۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ پر تنقید کی اور بغیر نام لیے کہا کہ ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، اگر ہم نے الیکشن سے پہلے نتائج طے کرنا ہے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معیشت اور دہشت گردی کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ پاکستان خارجی سطح پر کوئی واضح مؤقف و پالیسی اختیار کرسکے گا، ایسی صورت میں ایک وزیر اعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی پر احتجاج کی سیاست کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کو پیش کش کی کہ سرمایہ کاری کا سوال نہیں کیا جائے گا، ایسی صورت حال میں عوام کی کے حقوق پامال ہوتے ہیں، کاروباری افراد کو اپنا نفع عوام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف جیل والے دوسری طرف دو تہائی اکثریت والے ہیں، 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے پاس ہی مسائل کا حل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved