پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو باتیں انہوں (خاور مانیکا) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے پوچھا کہ میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟ اس کے جواب میں نوازشریف نے کہا جی دیکھا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو در فٹے منہ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ قائد مسلم لیگ ن کہا کہ جو باتیں انہوں (خاور مانیکا) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد (عمران خان کو) ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔
ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟
جواباً میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔