تاریخی خسارہ، مودی سرکار نے قومی ائیر لائن فروخت کردی

8  اکتوبر‬‮  2021

بھارت نے اپنی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا کو  2 ارب 40 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا کے 9.5 ارب ڈالرکے تاریخی خسارے اور اس میں تسلسل کے ساتھ اضافے کے باعث حکومت کافی عرصے سے اسے بیچنے کی کوششیں کر رہی تھی، کیونکہ حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر 26 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا تھا۔ مالی مشکلات کے باعث حکومت کیلئے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے کرنا ایک معمہ بنا ہوا تھا۔ اسی دوران ایئر انڈیا کے کچھ طیاروں کو فروخت بھی کرنا پڑا۔ بھارتی حکومت کو ایک طویل انتظار کے بعد معقول خریدار ملا جس کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ بھارتی پرائیویٹائزیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ٹوہن کانٹا پانڈے کا کہنا ہے کہ ائیرلائن کی فروخت کا عمل رواں سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ بھارتی حکام اس فروخت کے اس معاہدے کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹاٹا گروپ نے ہی 1932ء میں اس ایئرلائن کی بنیاد رکھی تھی اور 1953ء میں اس وقت کی بھارتی حکومت نے اسے قومی ملکیت میں لے لیا تھا،اور اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ  پہلے ہی بھارت  میں 2 ائیرلائنز چلا رہا ہے جس میں “وستارا”اور  ائیر ایشیا انڈیا شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved