پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مزید 6 اموات

31  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 515 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47 ہزار 856 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved