نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس، جواب طلب

6  دسمبر‬‮  2023

لاہور ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلا ف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں الیکشن کمیشن اور ڈی لیمیٹیشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں گوجرانوالہ اور لاہور سے دو حلقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں حلقوں کی حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں ٹھیک کرنے کا حکم جاری کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved