جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کو خط لکھ دیا

6  دسمبر‬‮  2023

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری کوخط لکھا ہے جس کے مطابق ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چلنے والی تمام کاروائی کا ریکارڈ دیا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے انکے یعنی فاضل جج سے متعلقہ ہونے والی پراسیڈنگ کا سارا ریکارڈ مہیا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والے خط کے متن کے مطابق جسٹس طارق مسعود کو لکھے گئے انکے خلاف شکایت سے متعلق چیرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے خط کی کاپی مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں جسٹس طارق سے رائے طلبی کے بارے لکھے خط کی کاپی بھی مانگی گئی ہے، جج کیخلاف کاروائی کیلیے لکھے گئے تمام خطوط کی کاپیاں فاضل جج کو دی جائیں۔

متن سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ فاضل جج نے سپریم کورٹ میں موجود دو درخواستیں سماعت کیلیے جلد لگانے کی بھی استدعا کی ہے۔

خط میں جج کیخلاف جاری شوکاز نوٹس کی غیرقانونی کاروائی کی بھی نشاندہی کی گئی جس میں کونسل کی جانب سے مبینہ غیرقانونی رویہ دکھایا گیاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved