پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری جاری کرنیکا مطالبہ

10  دسمبر‬‮  2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کا سرٹیفکیٹ فوری کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہی اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے، اسی لیے انتخابی نشان کا فوری حصول قانونی اور آئینی حق ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کو بلا تاخیر  انتخابی نشان کے لیے بلے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved