سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی سپیشل بینچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز چیلنج کر رکھے ہیں، تین رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن کو جوڈیشل کونسل میں شرکت سے روکنے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجازالاحسن کو جوڈیشل کونسل میں شرکت سے روکنے کی درخواست ایڈووکیٹ داؤد نے دائر کی تھی۔