سوشل میڈیا پر انتخابی شیڈول جعلی ہے، الیکشن کمیشن

10  دسمبر‬‮  2023

ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے انتخابی شیڈول کو جعلی قرار دیدیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا اور سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالا شیڈول جعلی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی شیڈول سے متعلق ترجمان کے علاوہ کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے، الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے چند روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، عوام تیاری کریں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved