آریان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کیلئے ایک اور بڑا دھچکہ

9  اکتوبر‬‮  2021

آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو مالی طور پر بھی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حالیہ واقعے میں معروف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی بائیجوس نے شاہ رخ خان کے تمام کمرشل اشتہارات روک دئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان بائیجوس کے ساتھ 2017ء سے منسلک ہیں لیکن اب ان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد کمپنی نے وہ تمام اشتہارات روک دئیے ہیں جن میں شاہ رخ خان موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر بائیجوس  انتظامیہ سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وہ اپنے برانڈ ایمبیسڈر کو تبدیل کریں، کیونکہ ایک ایسا شخص جو اپنے بچے کی  اچھی تربیت نہیں کرسکتا اس کا تعلیم سے متعلق ایپلیکیشن کی تشہیر کرنا نامناسب ہے اور یہ کمپنی کیلئےبھی مفید نہیں۔

خیال رہےکہ شاہ رخ خان متعدد برانڈزکے ایمبیسڈر ہیں جن میں بائیجوس بھی شامل تھی اور  برانڈ کی تشہیر پر کمپنی سے انہیں سالانہ 3 سے 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کرتی تھی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اجے دیوگن کے ساتھ کمرشل اشتہار کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی ہے جس میں طویل عرصے کے بعد اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے اکٹھے نظر آنا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گوری خان اور شاہ رخ خان کافی افسردہ نظر آ رہے تھے اور آریان خان بھی والد کو ملتے ہی بے اختیار رونے لگ گئے۔

خیال رہے کہ عدالت نے آریان خان  کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا ہے،گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان  سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔ بھارتی قوانین کے مطابق جرم ثابت ہونے پر آریان خان کو 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved