فرانس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی

9  اکتوبر‬‮  2021

فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی کے تعاون سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل اور زیر تعمیر مسجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، مسلمان فرانس یا اسلام میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ اسلام کا انتخاب کریں گے، لیکن پھر اس کے باوجود آپ فرانس میں کیوں رہ رہے ہیں؟

گمنام خط میں واضح طور پر آئپ سلطان مسجد پر بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وقت شروع ہو گیا ہے، تیاری کر لو، ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انہیں تباہ کر دیں گے۔

واضح رہے کہ فرانس میں زیر تعمیر سلطان مسجد اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ مسجد کے اندرونی حصے میں اڑھائی ہزار نمازیوں  کی گنجائش ہے جبکہ اتنی ہی گنجائش مسجد کے بیرونی حصے کی بھی ہے۔ اس کے علاوہ مسجد کے احاطے میں میوزیم، لائبریری اور ریسٹورنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اسلام کے خلاف بیانات دینے پر وزیراعظم عمران خان، ترک صدر طیب اردوان سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved