بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جرمانہ کردیا

9  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی مطابق سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے لواحقین کو فی کس 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرجانے کی رقم ورثاء کی جانب سے دائر دعوے پر 30 دن کے اندر ادا کی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام ریاستوں کو حکم دیتے ہوئے پابند کیا گیا ہےکہ وہ کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی شخص کے ورثا کو 50 ہزار روپے سے کم کی ادائیگی نہ کرے۔

اس سے قبل بھارت کی مختلف ریاستوں نے لواحقین کیلئے مالی امداد  کے محض اعلانات ہی کر رکھے تھےلیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس کے خلاف ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء نے سپریم کورٹ میں کیس کر رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اب کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس پر ایک مہینے کے اندر عملدرآمد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved