شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان، آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

31  دسمبر‬‮  2021

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر لیے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے  آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے دو پاکستانی کھلاڑیوں سمیت چار کھلاڑیوں  کو نامز کیا گیا ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی، کیوی کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1 ہزار 915  انٹرنیشنل رنز بنائے، جو روٹ سال بھر میں 1 ہزار 855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔

رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ریکارڈ 1ہزار 326 رنز ایک سال میں بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں۔

شاہین نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور چھ ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved