افغانستان کے منجمد اثاثوں سے پابندی ہٹائیں، دوحہ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کا پہلا مطالبہ

9  اکتوبر‬‮  2021

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے پہلے دور آج  قطرکے دارالحکومت دوحہ میں آغاز ہوا، جس کی ابتداء میں ہی افغان وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں سے پابندی ہٹائے۔

طالبان کے وفد نے امریکہ سے نئے تعلقات کی شروعات پر بھی بات چیت کی تاہم امریکہ کے ساتھ طالبان نے بھی امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ دوحہ معاہدے کی مکمل پاسداری کریں۔ جس کے ضمن افغانستان کی علاقائی سلامتی کا احترام سب پر لازم ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ان کے ایجنڈے پر نہیں  بلکہ برابری کی سطح پر ہوں گے، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی ملک افغانیوں پر اپنی مرضی مسلط کراناشروع کردے۔ اقلیتوں اور خواتین کو کابینہ میں جلد شامل کرلیا جائے گا ، عالمی برادری کو بھی افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved