ملک میں کورونا سےمزید 6 افراد جاں بحق، 2022 میں کورونا کو شکست دے دیں گے، ڈبلیو ایچ او

1  جنوری‬‮  2022

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار  141 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ اگر ممالک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کر کام کریں تو  2022 میں اس وبا سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved