بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے حال ہی میں شادی کرنے والے وکی کوشل ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکی کوشل کے خلاف موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وکی کوشل اور سارہ علی خان کی ایک فلم کی چند تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں، تصویر میں دونوں ایک موٹر بائیک پر جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے تھے۔ ان ہی تصویروں نے کوشل اور سارہ کو نئی قانونی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہری نے پولیس میں دونوں کے خلاف رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ فلم کے سین میں استعمال کی گئی موٹر بائیک کا نمبر ان کی موٹر بائیک کا ہے، اس طرح کسی کی نمبر پلیٹ کا استعمال غیر قانونی ہے۔ جئے سنگھ یادو نے کہا ہے کہ کوشل اس طرح میری منظوری کے بغیر میری گاڑی کا نمبر استعمال نہیں کرسکتے۔ اس کیس میں کارروائی کی جانی چاہیے۔
معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر سب انسپکٹر راجندر سونی نے کہا کہ ہمیں ایک شکایت ملی تھی۔ ہم دیکھیں گے کہ نمبر پلیٹ کا استعمال غیر قانونی طور سے کیا گیا تھا یا نہیں۔ اس کے بعد ہی موٹر وہیکل ایکٹ کے پروویژن کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اگر فلم یونٹ اندور میں ہے تو ہم اُن کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کریں گے۔
Vehicle number used in the movie sequence is mine; don’t know if the film unit is aware of it…This is illegal, can’t use my number plate without permission. I have given a memorandum at the station. Action should be taken in the matter: Complainant Jai Singh Yadav (1.1.22) pic.twitter.com/CkpZBVUndu
— ANI (@ANI) January 1, 2022