اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی آسامیوں کا اعلان کرے گا، یاسمین راشد

2  جنوری‬‮  2022

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ اس شخص کو ملے گا جس کے پاس شناختی کارڈ ہوگا، اگر کسی کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جس کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا بے فارم ضرور بنوائیں، جو نادرا کی لسٹ میں نہیں ہوگا اسے اس کارڈ سے فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس تمام سہولت کے لیے ہم نے ایپ بھی بنائی ہے، ایپ کا نام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہے، ایپ کے ذریعے تمام معلومات مل سکیں گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ امیر و غریب ہر شہری کے لیے ضروری ہے، لاہور میں 133 اسپتالوں کو صحت کارڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ وہ لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پرائیوٹ اسپتال جانے کا بھی نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر کارڈ بنانے کا طریقہ کار بھی دیا ہوا ہے، مریض کے داخل ہونے کے بعد صحت کارڈ کی سہولت ہوگی، کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا ہر شخص کو نہیں ملے گا۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں صحت کارڈ کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے، بیوی بچوں کی رجسٹری کروانا لازمی ہے، ہیلپ لائن نمبر سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال محکمہ صحت 25 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کرے گا، گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved