امریکہ سے واپسی پر، سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

2  جنوری‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved