مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے سرن کوٹ میں بھارتی فوج کی طرف سے علاقے کے محاصرے اور تلاشیوں کے دوران ان پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند کا کہنا تھا کہ ایک سرچ آپریشن کے دوران ممکنہ طور پر دراندازی کرنے والوں نے ہمارے فوجی دستے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
Five Indian troops killed in attack in IIOJK https://t.co/bZScwAMlzi
— KashmirMedia Service (@kmsnews89) October 11, 2021
اس قبل بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا، جن کا تعلق بانڈی پورہ اور اسلام آباد سے تھا۔ مذکورہ شہادتیں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کی گئیں۔ان شہادتوں کے بعد کشمیریوں کے اشتعال میں مزید اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں لوگوں بڑی تعدادمیں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیلئے باہر نکل آئے۔ بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی، آنسو گیس اور شیلنگ کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فوج نے عوامی احتجاج کے بعد مختلف کارروائیوں 500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے بالعموم 73 برس جبکہ بالخصوص 1989ء سے ظالمانہ حربے استعمال کر رہی ہے، لیکن 5 اگست 2019ء کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد کشمیر ی عوام کا شدید ردعمل آنے کے باعث مودی سرکار نے پوری وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے۔