چینی لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار

18  فروری‬‮  2024

 چینی محققین نے ایک منقلب (mutant) وائرس GX_P2V سے متعلق ایک تحقیق شائع کی ہے جس نے عالمی سطح پر خدشات اور تشویش کو جنم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں چینی محققین نے GX_P2V وائرس سے انسانی جینیات کے حامل چوہوں پر تجربہ کیا جس کے نتیجے میں ان تمام چوہوں میں موت کی شرح 100 فیصد پائی گئی۔

کورونا وائرس کا درست ماخذ ابھی تک  معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن چین کی لیبارٹری میں GX_P2V وائرس کے تجربات نے عالمی سطح پر ایک بار پھر خدشات کو تقویت دی ہے۔

GX_P2V ایک منقلب (mutant) وائرس ہے جو کورونا وائرس  کے ’خاندان‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے 2017 میں ملائیشیا کے پینگولن (جانور) میں دریافت کیا گیا تھا۔اس وائرس کو لے کر کیا جانے والا تجربہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں GX_P2V سے متاثرہ چوہوں میں شرح اموات 100 فیصد دیکھی گئی ہے۔ یہ شرح اموات پچھلے نتائج سے کہیں زیادہ ہے۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ GX_P2V سے متاثرہ تمام چوہے آٹھ دنوں کے اندر اندر مر گئے جو کہ حیرت انگیز طور پر موت کی تیز شرح ہے۔

پہلے پہل وائرس نے چوہوں کو کمزور کرنا شروع کیا جس میں وزن میں کمی، سست رفتار اور جسمانی جھکاؤ میں زیادتی دیکھی گئی۔GX_P2V نے چوہوں کے پھیپھڑوں، ہڈیوں، آنکھوں، حلق کی نالی اور دماغ کو متاثر کیا اور مرنے سے ایک دن پہلے ان کی آنکھیں مکمل طور پر سفید ہو گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved