پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔
محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 ء کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الاقوامی ون ڈے کھیلا، اسی سال اگست میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا۔
محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے، آل راؤنڈر نے ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے اور 29 ٹی 20 میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے
18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے55 ٹیسٹ ،218ون ڈے اور119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ محمد حفیظ نے32مرتبہ مین آف دا میچ اور9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
محمد حفیظ نے پاکستان کے لئے 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سینچریوں 64 نصف سینچریوں کی مدد سے بنائے، ایک مستند فیلڈر مانے جانے والے محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کیساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
خیال رہے کہ محمد حفیظ 7 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔