کیا جی میل چند ماہ بعد بند ہو جائے گا؟ گوگل کا بیان بھی آگیا

24  فروری‬‮  2024

گوگل کی ای میل سروس جی میل عالمی سطح پر مقبول ترین ای میل کمیونیکیشن سروس کے طور پر جانی جاتی ہے جس سے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے افواہیں ہیں کہ یہ اگست 2024 میں بند ہوجائے گا۔

دفتری ملازمین، طالب علموں اور مالیاتی اداروں سمیت سب کے لیے انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور ای میلز متعدد آفیشل کاموں کے لیے کی جاتی ہیں جن کے لیے جی میل کا استعمال ہوتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان  ‘Google is sunsetting Gmail’ تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے کہ کیا واقعی جی میل بند ہوجائے گی۔

اسکرین شاٹ میں گوگل کی جانب سے مطلوبہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اور لاتعداد رابطوں کو فروغ دینے کے بعد Gmail کا سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے، یکم اگست 2024 سے Gmail باضابطہ طور پر بند ہوجائے گا’۔

یہ پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کے ذہنوں میں مختلف سوالات نے جنم لیا۔

افواہوں کو مزید روکنے کے لیے گوگل نے اپنے آفیشل جی میل ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں اور Gmail اپنی سروس بلا تعطل جاری رکھے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved