دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

5  مارچ‬‮  2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8 بجے بعد نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق دنیا بھر میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے میٹا کی زیر ملکیت ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن رہی، تاہم کہیں سے واٹس ایپ کی سروس میں مسائل کی شکایات سامنے نہیں آئیں۔

تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں صارفین کے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس موبائل ایپلی کیشنز اور ڈیسک ٹاپس پر ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔

میٹا کے تینوں پلیٹ فارمز کی ایپلی کیشنز اور ڈیسک ٹاپ ورژنز پر کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان نہیں کر پائے جب کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کروڑوں صارفین کے پاس ورڈز سمیت دیگر معلومات کے ہیک ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔

امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق دنیا بھر کمیں 5 مارچ کی رات کو 8 بجے کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکل کا سامنا رہا۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے تعطل کے بعد میٹا کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئیں اور صارفین کا اکاونٹس لاگ ان ہونا شروع ہو گئے۔ میٹا کی جانب سے فی الحال سروسز کی خرابی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved