معروف لوک گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی لندن میں کنسرٹ میں بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران شائقین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخی ہوئی، جس کے نتیجے میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ کنسرٹ کے آرگنائزرز نے کہا ہے کہ نوجوان سٹیج کے سامنے ڈانس کر رہے تھے، جنہیں سکیورٹی گارڈز نے منع کیا، اورپاکستانی نوجوانوں کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔
معمولی تلخی کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے کے باعث صورتحال اتنی گھمبیر ہو گئی کہ عطاءاللہ عیسٰی خیلوی کو شو چھوڑ کر جانا پڑا، اور انہیں سکیورٹی حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنسرٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے بعد میں انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔