اسرائیلی کی فلسطینی آبادی کا تناسب بدلنے کی مذموم کوششیں، دنیا بھر سے کتنے یہودیوں کو فلسطین لا کرآبادکیا گیا،خوفناک اعدادوشمار

11  اکتوبر‬‮  2021

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی): اسرائیل کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2021ء میں  اب تک 20360 یہودیوں کونئے تارکین وطن کے طور پر بیرون ملک سے مقبوضہ فلسطین لاکر آباد کیا گیا، یہ تعدادگزشتہ سال  کے اتنے عرصے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اسرائیلی وزارت امیگریشن اینڈ ایبسورپشن اور یہودی ایجنسی کی جانب سے نام نہاد یوم ہجرت کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں سامنے آئی ۔رپورٹ میں اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ روس سے 5075یہودیوں کو فلسطین میں لا کربسایا گیا۔ اس کے بعد امریکہ سے 3104یہودیوں کوفلسطین میں لا کر بسایا گیا۔ امریکی یہودیوں کی یہ تعداد گذشتہ برس کی نسبت 41 فی صد زیادہ ہے۔فرانس 2819، یوکرین  2123 جبکہ ایتھوپیا سے1589یہودیوں کو فلسطین میں بسایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بیلاروس سے 780 یہودی فلسطین میں بسائے گئے جو گذشتہ برس کی نسبت 69 فیصد زیادہ ہیں۔ارجنٹائن سے 633 ، برطانیہ سے 490 ، برازیل سے 438 اورجنوبی افریقہ سے 373 یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسایا گیا۔وزارت امیگریشن اینڈ ایبسورپشن اور یہودی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق آدھے سے زیادہ یہودیوں کی عمر 35 سال کے درمیان ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہودیوں کی بڑی تعداد کو مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب، نیتنیااورحیفامیں بسایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved