سی ڈی اےکا اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانےکا فیصلہ

13  مارچ‬‮  2024

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق سیکٹر  جی10میں 3.3 ایکڑ  رقبے  پر  آئی ٹی پارک بنانےکی منظوری دے دی گئی ہے، آئی ٹی پارک کے حوالے سے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق  آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائےگا،  پارک کا کورڈ ایریا 1 لاکھ اسکوائر فٹ پر محیط ہوگا، پارک میں 5 سے 6 ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے، آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کے ل یے ورکنگ اسپیس اور سافٹ ویئر  ہاؤ سز کے لیے جگہ مختص کی جائےگی۔

آئی ٹی پارک میں لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کے لیے بھی جگہ مختص ہوگی۔

آئی ٹی پارک میں ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کے لیے جگہ بھی مختص کی جائےگی۔

آئی ٹی پارک بنانےکے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی، 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے ہو جائےگا، پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved