قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا۔
حارث رؤف آج کل آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
حارث نے پیر کے روز میلبرن اسٹارز اور رینیگیٹس کے درمیان جاری میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔
Unbelievable! Haris Rauf reels one in on the rope! #TeamGreen #BBL11 pic.twitter.com/QUMWd2DPoU
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 3, 2022
حارث رؤف نے میچ میں 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، ان کی گیند پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افغانستان کے محمد نبی تھے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے چرچے تھے جنہوں نے ہی بی ایل میں شاندار انٹری دی تھی اور میچ کے پہلے ہی اوور میں مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔