سلمان خان بریسلٹ میں فیروزہ پتھر کیوں ڈالتے ہیں، وجہ بتا دی

4  جنوری‬‮  2022

بالی ووڈ کے کے سپر سٹارسلمان خان نے فیروزہ پتھر والا بریسلٹ پہننے کی وجہ بتادی۔

سلمان خان، جو اپنے بریسلٹ کے بغیر شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں، اُنہوں نے ماضی میں ایک بار ایک مداح کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بریسلٹ کو ہر وقت پہنے رکھنے کے پیچھے کی کہانی کے بارے میں کُھل کر گفتگو کی تھی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by salman khan 🔵 (@kingno.1____)

تھرو بیک ویڈیو میں سلمان خان سے ایک تقریب میں خاتون مداح نے اس بریسلٹ کی اہمیت کے بارے میں پوچھا جو وہ ہمیشہ پہنتے ہیں۔ مداح کو جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ میں نے بچپن سے اپنے والد کے ہاتھ میں یہ بریسلٹ دیکھا اور میں اُن کے بریسلٹ سے کھیلتا بھی تھا۔

سلمان خان نے کہا کہ میں جب بڑا ہوا اور کام شروع کیا تو میرے والد نے مجھے بھی فیروزہ پتھر کا یہ بریسلٹ دیا اور میں اسے ہر وقت پہن کر رکھتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کا یہ پتھر اُنہیں برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے، جب بھی اُن پر برائی آنے والی ہوتی ہے تو اس پتھر میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک اپنے بریسلٹ کا پتھر 3 بار تبدیل کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved