وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

27  مارچ‬‮  2024

 وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دریں اثنا وزیراعظم کی صدارت میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved