شانگلہ حملہ، چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے محسن نقوی کی ملاقات

29  مارچ‬‮  2024

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے  میں شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آنے والی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

اس دوران ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved